ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

تیسرا مرحلہ

تیسرا مرحلہ

رول نمبر سلپ کا اجرا (Issuance of Roll Number Slip)

اس مرحلہ میں  امیدواران کی رول نمبر سلپ کی تیاری اور ترسیل مکمل کی جاتی ہے ۔

پراسیس(Process)

  1. طلبہ کی رول نمبر سلپس پر تصاویر جبکہ طالبات کی رول نمبر سلپس پر ان کے دستخط کی نقل پرنٹ کی جاتی ہے ۔
  2. رول نمبر سلپ پر ہر امیدوا رکی ڈیٹ شیٹ اورامتحان سے متعلق ضروری قواعدو ضوابط پرنٹ کئے جاتے ہیں ۔
  3. امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کےمتعلقہ اداروں کو بذریعہ کورئیر ارسال کی جاتی ہیں۔

 رول نمبر سلپ سے  متعلقہ اصول و ضوابط درج ذیل ہیں:

  1. کسی اُمیدوار کی رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں امتحان شروع ہونے سے دس دن قبل شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کے دفتر (Office) میں بذریعہ پرنسپل رابطہ کیجئے بصورتِ دیگر تمام تر ذمہ داری (Responsibility) اُمیدوار پر عائد ہو گی۔
  2. اگر رول نمبر سلپ پر نام، ولدیت، تاریخِ پیدائش وغیرہ مندرجات منسلک (Attached) سرکاری دستاویزات (Official Document) یا سابقہ درجے کے رزلٹ کارڈ کے مطابق نہ ہوں یا رول نمبر سلپ (Roll No Slip) پر درجہ یا امتحانی سینٹر (Exam Center) غلط درج ہو تو اس کی تصحیح (Correction) رول نمبر سلپ ملنے سے پانچ دن کے اندر اندر کروائی جاسکتی ہے، اس کے بعد تصحیح نہیں  کی جائے گی۔
  3. ہر امیدوار اپنی رول نمبر سلپ (Roll No Slip) کی حفاظت کرنے کا پابند ہے۔ رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان دینے کی اجازت (Permission) نہیں ہے۔ رول نمبر سلپ گم (Lost) ہونے کی صورت میں اپنے  پرنسپل کے ذریعے تحریری درخواست (Written Application) بھیج کر دوبارہ سے رول نمبر سلپ حاصل کی جا سکتی ہے لیکن جب تک شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ سے دوبارہ رول نمبر سلپ جاری نہ ہو اس وقت تک امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا آزمائش (Inconvenience) سے بچنے کے لئے اپنی رول نمبر سلپ کی خوب حفاظت (Safety) کا اہتمام کیجئے اور اس کی ایک فوٹو کاپی کروا کر اپنے پاس محفوظ کر لیجئے۔
  4. جعلی (Fake) رول نمبر سلپ بنانے، استعمال (Use) کرنے یا کسی  دوسرے کی رول نمبر سلپ استعمال کرنے کی صورت میں امیدوار سالانہ و ضمنی  امتحان سے نااہل (Ineligible) قرار دیا جائے گا۔